ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی شرابی ندی پر چک ڈیم کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

بھٹکل کی شرابی ندی پر چک ڈیم کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

Mon, 24 Dec 2018 20:39:34    S.O. News Service

بھٹکل:24؍ڈسمبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے منڈلی میں شرابی ندی پر چھوٹی آب پاشی محکمہ کی جانب سے 2کروڑروپیوں کی لاگت سے تعمیر کئے جانےو الے چک ڈیم کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے  پیر کو سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے تیقن دیا کہ چک ڈیم کے تعمیر ی کام  کی نگرانی کرتے ہوئے اس کو متعینہ مدت میں پورا کیا جائے گا تاکہ کسان مستفید ہوں۔دراصل بہت پرانے،خستہ حال چک ڈیم کو توڑ کر نئے ڈیم کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ گرما کے موسم میں جب شرابی ندی میں پانی کم ہوتاہے تو علاقہ کے کسانوں کو پانی کی قلت نہ ہو اور اس ڈیم سے وہ اپنے کھیتوں کو سیراب کرسکیں۔ تعمیری کام کا ٹھیکہ کنداپور کی ایک پرائیویٹ کمپنی نے لیا ہے۔  اس موقع پر بھٹکل بی جے پی شاخ کے صدر راجیش نائک، چندرو نائک چوتھنی ، سنتوش نائک ماولی، رام نائک چوتھنی ، سومیا نائک، وینکٹیش نائک چوتھنی وغیرہ موجود تھے۔   


Share: